لندن (نیوزڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم نے ایئرایمبولنس کے پائلٹ کی نئی ملازمت اختیار کرلی۔برطانوی میڈیاکے مطابق کنسنگٹن محل نے بتایاکہ شہزادہ ولیم نے بانڈ ایئرسروس کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ وہ اگلے چندماہ تک سیمولیٹر، ایئرکرافٹ فلائٹ پرمہارت کی تربیت حاصل کرنے کے بعدگرمیوں میں پائلٹ مشن شروع کردیں گے۔خیال رہے کہ 32 سالہ ولیم پروازکے اصولوں سمیت 14 مضامین کے تحریری امتحان کے بعدمارچ میں ایئرٹرانسپورٹ پائلٹ کے لائسنس کے لیے ٹیسٹ بھی پاس کرچکے ہیں۔ وہ ایمرجنسی میں ابتدائی طبی عملے کے ساتھ کام کریں گے۔ وہ شاہی ذمے داریاں، برطانیہ اوربیرون ملک دوسری مصروفیات بھی جاری رکھیں گے۔