کراچی(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف نے جناح گراؤنڈ عزیزا باد میں ہنگامے کے خلاف مقدمے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے تھانہ عزیز ا باد میں جناح گراؤنڈ ہنگامے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس میں ایم کیوایم قائد الطاف حسین سمیت 40 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناح گراؤنڈ میں ہمارے قافلے پر حملہ کر کے 4 کارکنوں کو ڈنڈے مار کر زخمی کیا گیا تاہم کسی سے ڈرنے والے نہیں اور 19 مارچ کو ضمنی انتخاب کے لئے جلسہ جناح گراؤنڈ میں ہی کریں گے۔