بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’موت جب لکھی ہو ۔۔ آکے ہی رہتی ہے‘‘ دل کے کامیاب آپریشن کے بعد مریض کی ایسی دردناک موت

datetime 27  جولائی  2017 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں دل کی کامیاب سرجری ہونے کے بعد مریض نے ہسپتال کی آٹھویں منزل سے کود کر اپنی جان دے دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں واقع میں سیون ہلز ہسپتال میں داخل 57سالہ راجیسوا ل نامی شخص دل کا مریض تھا ،جس کا ڈاکٹرز نے کامیاب بائے پاس آپریشن کیا اوراس کی نازک حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے چند دن ہسپتال میں ہی رکھا گیا

لیکن کچھ روز گزرنے کے بعد رام جیسی ہی صحتیات ہوا اس نے ہسپتال کی آٹھویں منزل سے چھلانک لگا دی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ رام جیسوال نے جس وقت خودکشی کی اس وقت اس کی اہلیہ کمرے میں موجود نہیں تھیں تاہم ان کا بیٹا کمرے میں سو رہا تھا اور اس نے ہسپتال کی لابی میں آکر خود کو تنہا پاتے ہوئے آٹھویں منزل سے چھلانگ لگائی لیکن تاحال مرنے والے کی خود کشی کرنے وجہ منظر عام پر نہیں آسکی ۔دوسری جانب ڈاکٹروں نے بھی رام جیسوال کی خودکشی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی خودکشی کی بظاہر کوئی وجوہات سامنے نہیں آئی تاہم وہ سرجری کے بعد مکمل صحتیاب ہوگیا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…