اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیشنگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر،بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، ہزارہ، میر پور خاص، حیدر آباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ فاٹا، خیبرپختونخوا، ڈی جی خان،
ملتان،ساہیوال، بہاولپور ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ،کراچی، سبی، ژوب، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، میر پور خاص ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تاہم لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال اور حیدر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔