جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’ٹائیڈل: گلو کاروں کی اپنی سبسکرپشن سرو س

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈونا، بیونسے اور کینی ویسٹ سمیت دنیائے موسیقی کے متعدد بڑے ناموں نے ’ٹائیڈل‘ نامی موسیقی کی سبسکرپشن سروس کا افتتاح کیا ہے۔ان گلوکاروں اور فنکاروں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں موسیقی اور ویڈیو سبسکرپشن کا پہلا پلیٹ فارم ہے جس کے مالکان خود فنکار ہیں۔پیر کو اس سروس کے آغاز کے موقع پر نیویارک میں منعقدہ تقریب میں میڈونا اور بیونسے سمیت 13 فنکار شریک ہوئے۔ٹائیڈل کا آغاز تو گذشتہ برس اکتوبر میں ہوا تھا لیکن اسے حال ہی میں ریپرر گلوکار اور بیونسے کے شوہر جے زی نے خریدا ہے۔سروس کے نئے مالکان کو امید ہے کہ وہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود سپوٹیفائی، ڈیزر اور گوگل پلے جیسی سروسز کا مقابلہ کرے گی۔تاہم ٹائیڈل پر اس وقت ڈھائی کروڑ گانے موجود ہیں جبکہ دیگر کمپنیاں تین کروڑ سے زیادہ گانوں تک رسائی دے رہی ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلوکارہ الیشا کیز کا کہنا تھا کہ یہ فنکار مل کر تاریخ رقم کر دیں گے اور انھیں امید ہے کہ ٹائیڈل موسیقی کے ارتقا کی شکل تبدیل کر دے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…