شادی کے ہفتہ بعد دولہا صاحب اس بیوٹی پارلر والی کیلئے جس نے دولہن تیار کی تھی ڈبہ بند آئی فون سیون پلس ایک بہت ہی خوبصورت پیکنگ میں بند کرا کر تحفہ دینے گئے اور ساتھ ہی بہت بہت شکریہ بھی ادا کیا۔پارلر والی حیران رہ گئی‘ اس کے ساتھ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا‘ وہ دولہا کے اخلاق سے بہت ہی متاثر ہوئی‘ اس کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہنے لگی اس تکلف کی کیا ضرورت تھی‘ کہنے لگی میں اس قسم کے تحائف وصول تو نہیں کرتی لیکن
اگر آپ کا اصرار ہے تو رکھ لیتی ہوں اور اس نے ممنونیت کے ساتھ تحفہ رکھ لیا‘ اس نے جلدیجلدی گفٹ کھولا تو آئی فون سیون پلس کے ڈبے کے اندر سے نو سو روپے والا نو کیا 1100 نکلا۔دولہے کی اس حرکت پر ناراضگی‘ غصے اور حیرت کے ملے جلے تاثرات اس کے چہرے پر ابھر آئے‘ اس نے بڑی حیرانگی کے ساتھ دولہے سے سبب اس حرکت کا سبب پوچھا تو دولہے نے تیور چڑھاتے ہوئے کہا”بہن‘ توں وی تے میرے نال ایہو ای ہتھ کیتا اے“۔