منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

جب وسیم اکرم نے شنیرا تھامسن کو شادی کی پیشکش کی تو انہوںنے آگے سے کیا حیران کن جواب دیا کہ وہ دنگ رہ گئے

datetime 21  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)1983ملبورن آسٹریلیا میں پیدا ہونیوالی شنیرا تھامسن ایک نجی تقریب میں اپنے دوستوں کے ہمراہ شریک تھی ، اچانک اسے اپنے عقب میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوا ، اس نے پلٹ کر دیکھا تو حیران رہ گئی ، اس کے سامنے دنیائے کرکٹ کے عظیم پاکستانی بائولر سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کھڑے تھے۔

وسیم اکرم اپنے دوست کے ہمراہ میزبان کی دعوت پر جو کہ شنیرا کا بھی دوست تھا تقریب میں شریک تھے۔ وسیم اکرم پہلی ہی نظر میں اس بلی آنکھوں والی گوری شنیرا تھامسن کو دل دے بیٹھے تھے، بہانے سے اس کے قریب جا کر بات کرنا کا دل چاہا تو دل پر قابو نہ رکھ سکے ۔ باتوں باتوں میں دونوں نے محسوس کیا کہ اس پہلی ملاقات میں دونوں بلا جھجک آسانی سے ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے شنیرا تھامسن سے اس سے رابطے کیلئے نمبر مانگ لیا اور موبائل کے ذریعہ بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک نہایت دلکش شام ملبورن پہنچنے پر وسیم نے شنیرا سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ پیشے کے اعتبار سے فلن تھراپسٹ اور ماہر تعلقات عامہ شنیرا تھامسن نے حیران کن جواب دیا۔ اس نے کہا کہ میری شادی کا فیصلہ میرے والدین کرینگے۔ وسیم اکرم حیران رہ گئے کہ ایک مغربی معاشرے میں پلی بڑھی خاتون اندر سے مشرقی نکلے گی اور اپنی شادی کا فیصلہ والدین کی رضامندی سے لینے کا اظہار کر دے گی۔ شنیرا کے والدمسٹر تھامسن پیشہ کے اعتبار سے جاسوس ہیں جو ایک پرائیویٹ ڈیٹیکٹو ایجنسی چلاتے ہیں۔

وسیم اکرم سے ملاقات کے بعد انہوں نے بیٹی کو بلا کر اس کے پسند کردہ شخص پر اعتماد کا اظہار کیا اور یوں شنیرا وسیم اکرم کی زندگی کی ساتھی بن گئی۔ شنیراکی وسیم اکرم سے شادی اسلامی رسوم و رواج کے مطابق ہوئی۔ معروف پاکستانی بلے باز اور مبلغ سعید انور نے شنیرا تھامسن کو کلمہ پڑھایا اور 12اگست کو لاہور میں ہونے والی رسم نکاح کی تقریب میں دونوں کا نکاح پڑھوایااور یوں شنیرا تھامسن شنیرا وسیم اکرم بن گئی۔

گزشتہ سال عید کے موقع پر ایک ٹی وی پروگرام سے خصوصی نشست کے دوران وسیم اکرم کے ہمراہ شنیرا بھی شریک ہوئیں۔ شنیرا نے نہایت دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ 1992کے ورلڈ کپ کے فائنل میچ جو کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا کے دوران میںصرف 7یا آٹھ برس کی تھی اور گھر پر موجود میچ سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ میں کسی ٹیم کی حمایت نہیں کر رہی تھی بلک چوکوں ، چھکوں اور کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے کا مزہ لے رہی تھی ،

جب کوئی آئوٹ ہوتا تو میں ٹی وی سکرین کے سامنے اچھلنے لگ جاتی۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ جو شخص انگلینڈ کی وکٹوں کے پڑخچے اڑا رہا ہے کہ وہ کل میرا شوہر بن جائے گا۔ وسیم اکرم کی شنیرا سے یہ دوسری شادی ہے ۔ ان کی پہلی شادی ایک ماہر نفیسات ہما سے ہوئی تھی جو بیماری کا شکار ہو کر انتقال کر گئیں۔ ہما سے وسیم اکرم کے دو بیٹے ہیں جبکہ گزشتہ سال شنیرا کے ہاں بھی ایک بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ دونوں میاں بیوی اپنی ازدواجی زندگی سے خوش اور بچوں کے ہمراہ نہایت آرام سے زندگی گزار رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…