بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے اہم رہنما کا وزارت سے استعفیٰ واپس لینے سے انکار،وجہ سامنے آگئی

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف نے میاں عطا ء محمد مانیکا سے ملاقا ت کر کے ان کے تحفظات سے آگاہی حاصل کی اور انہیں وزارت سے استعفیٰ واپس لینے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی ۔ ذرائع کے مطابق میاں عطاء محمد مانیکا نے اپنی گفتگو کے دوران اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بے اختیار وزارت کو خزانے پر بوجھ سمجھتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سے استعفیٰ دیا ہے مسلم لیگ (ن) کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا ۔ حمزہ شہباز شریف نے عطاء مانیکا کو تحفظات دور کرنے اور شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بڑے اور پارٹی کااثاثہ ہیں۔ایک اور ذرائع کے مطابق میاں عطاء مانیکا اپنی مشکلات کے حل کیلئے انتخابی حلقے سے آنے والوں اور وزارت سے متعلق عوام کی شکایات کے حل بارے بیورو کریسی کے رویے سے شدید نالاں ہیں اور بیورو کریسی کا رویہ ہی عطاء مانیکا کے استعفے کا بنیادی سبب ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…