منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

پہلے آپ

datetime 19  جولائی  2017 |

لکھنو کا ایک جوڑا جب امید سے ہوا تو معروف حکیم سے پوچھا کہ حضرت ہم اولاد باادب چاہتے ہیں‘ کوئی دوا عنایت کریں کہ فطرتاً بچہ ادب آداب والا پیدا ہو جاوے۔ حکیم صاحب نے دوا دی‘ خاتون نے پابندی سے استعمال کی‘ پیدائش ہوئی تو نومولود نے باہر آتے ہی کپڑے سے ستر چھپایا اور جھک کر ماں کو کہا ‘ آداب۔سب خوشی سے جھوم اٹھے کہ واہ کیا حکمت ہے‘کیا اولاد ہوئی‘ پرانا لکھنو زندہ ہے۔ سال بعد دوبرہ امید ہو چکی

تو خاتون نے دوا مقدار سے زیادہ لے لی‘ اچھا ہی ہے زیادہ آداب والا آوے۔ جب دس سے گیارہ ماہ ہو چلے اور آمد کی کوئی علامت نہیں رہی تو حکیم صاحب کے ہاں دوڑے‘ حکیم صاحب نے نہایت متانت سے معائنہ کیا‘ پھر پان اگال دان میں نکالی‘ کچھ دیر سوچتے رہے اور پوچھا دوا کی مقدار کیا تھی؟ بتایا کہ دگنی مقدار استعمال کی ہے تو سر پیٹ کر کہا کہ جناب اس بار جڑواں ہیں اور جھگڑا ہے کہ پہلے آپ۔۔نہیں پہلے آپ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…