اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

بھارت ،دولہا کے گاڑی کے مطالبے پر دلہن کا شادی سے انکار، باراتیوں کی بھی شامت آگئی

datetime 18  جولائی  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں دولہا کی طرف سے گاڑی کا مطالبہ کرنے پر دلہن نے شادی کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد لوگوں نے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں دولہا کی طرف گاڑی کا مطالبہ کرنے پر دلہن نے نکاح کرنے سے انکار کر دیا اور ساتھ ہی ساتھ دلہن کے گھر والوں نے باراتیوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔

پولیس کے مطابق نکاح کی رسم جب ادا کی جا رہی تھی تو اچانک دولہا نے کہا کہ نکاح کی رسم تبھی ادا ہو گی، جب لڑکی والے اسے گاڑی دیں گے۔ لوگوں نے دولہا کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ اپنی بات سے ٹس سے مس نہیں ہوا۔ اسی دوران دلہن نے نکاح کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ جس کے بعد لوگوں نے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا تاہم رات گئے ان کو چھوڑ دیا گیا جس کے بعد بارات دلہن کو لیے بغیر واپس چلی گئی۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…