اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خانہ جنگی کے شکار یمن میں سینکڑوں پاکستانی اب بھی پھنسے ہوئے ہیں ، صنعا میں سو سے زائد موجود لوگ انخلا کے منتظر ہیں جبکہ عدن میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ، دفترخارجہ کے مطابق آج تمام پاکستانیوں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے شہر عدن میں اتحادی افواج اور باغیوں میں شدید جنگ جاری ہے ، ہر سو جلتی گاڑیاں گولیوں کی تڑتڑاہٹ ، طیاروں کی گھن گرج ، آسمان سے برستا بارود اور کھنڈر عمارتوں سے اٹھتا دھواں ہی دھواں ہے۔ شہر بے اماں میں وحشت و خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ بے بس بے آسرا اور بے یارو مددگار امداد کے منتظر سینکڑوں محصور پاکستانیوں کے سر پر موت منڈلا رہی ہے۔ عدن میں دو سو سے زائد پاکستانی محصور ہیں جن کے پاس کھانے پینے کی اشیاءبھی ختم ہوتی جا رہی ہیں ادھر اپنے پیاروں سے ملنے کی تڑپ میں آس اور امید کا دامن تھامے نم آنکھوں کے ساتھ مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں ، بوڑھے باپ ، کمسن بچے اور دیگر رشتے دار اللہ تعالی کے حضور سربسجود کسی معجزے کے منتظر ہیں۔ صنعا میں پانچ سو افراد کی واپسی کے باوجود ابھی بھی سینکڑوں پاکستانی موجود ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان انہیں لانے کے لیے دوسرا طیارہ روانہ کرے ادھر محصور پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے یمن میں پانچ سو سے کم پاکستانی رہ گئے ہیں ، تمام پاکستانیوں کو جلد نکال لیا جائے گا۔
یمن میں سینکڑوں پاکستانی اب بھی محصور ، آج سب کو بحفاظت نکال لیا جائیگا، دفتر خارجہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































