لاہور (نیوزڈیسک)رِنگ روڈ پولیس نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے وکٹ کیپر کامران اکمل کو گزشتہ روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑ لیا۔سینیئر پولیس افسر تنویر بٹ کے مطابق پیٹرولنگ ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ کے نزدیک کالے شیشوں والی ایک گاڑی کو روکا، جس کی ڈرائیونگ سیٹ پر انٹرنیشنل کرکٹر کامران اکمل موجود تھے۔پولیس افسر نے بتایا کہ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انھوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے شیشوں پر رنگ کروایا ہے۔تاہم کامران اکمل نے اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے موقع پر ہی 500 روپے جرمانہ ادا کیا اور اپنے سفر کا دوبارہ سے آغاز کردیا۔یاد رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب کامران اکمل پر لاہور میں روڈ قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ کیا گیا ہے۔جبکہ ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کو فروری 2014 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور پھر وارڈن سے جھگڑے پر پورا ایک دن گلبرگ پولیس اسٹیشن کے حوالات میں گزارنا پڑا تھا۔ بعد ازاں انھیں عدالت سے ضمانت کرانی پڑی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































