منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ہندو کی تقلید کو اپنی توہین سمجھتا ہوں

datetime 17  جولائی  2017 |

لال بہادر شاستری انڈیا کے مشہور سیاستدان تھے‘ یہ جواہر لال نہرو کے بعد انڈیا کے دوسرے وزیراعظم بنے۔ لال بہادر شاستری 1960 ءکی دہائی میں انڈیا ریلوے کے وفاقی وزیر تھے‘

ان کے دور میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیںجس کے نتیجے میں ڈھائی سو کے قریب لوگ ہلاک ہوگئے۔ لال بہادر شاستری نے اس حادثے کی ذمہ داری قبول کر لی اور فوری طور پر وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔انہی دنوں اس سے ملتا جلتا ایک واقعہ پاکستان میں بھی پیش آیا۔ سندھ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرائیں اور اس حادثے میں چار سو کے قریب لوگ جاں بحق ہو گئے۔ یہ ایوب خان کا دور تھا اور صوبہ سندھ کے ایک سیاستدان ریلوے کے وزیر تھے۔ یہ مسئلہ فوری طور پر پارلیمنٹ میں پیش ہوا اور ارکان نے وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ ریلوے کے وزیراس وقت ایوان میں موجود تھےانہوں نے کھڑے ہو کر ارکان اسمبلی سے پوچھا ”میں استعفیٰ کیوں دوں‘ کیا ٹرین میں چلا رہا تھا“ اپوزیشن کے ایک رکن کھڑے ہوئے اور انہوں نے چلا کر کہا ” اگر انڈیا میں ریل کے حادثے کے بعد لال بہادر شاستری استعفیٰ دے سکتے ہیں تو ہمارے وزیر کیوںمستعفی نہیں ہوسکتے“وفاقی وزیر نے یہ دلیل سنی اور مسکرا کر بولے ”لال بہادر شاستری (ہندو) ہے اور میں مسلمان۔ میں بحیثیت مسلمان کسی ہندو کی تقلید کو اپنے ایمان کی توہین سمجھتا ہوں“ ۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…