جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

پاناما کیس میں کسی ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف نااہل ہوجائیں گے،بابراعوان

datetime 17  جولائی  2017 |

اسلا م آ با د(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں سے کسی ایک جج نے بھی وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ہوجائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ نااہلی کی زد میں صرف گارڈ فادر ون نہیں بلکہ گارڈ فادر ٹو بھی ہے، اگر پاناما کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ میں سے کسی ایک جج نے بھی نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا تو وہ نااہل ہوجائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور وکلا برادری عدالت کے ساتھ ہے جب کہ عدالت نے واضح کردیا ہے کہ صرف جے آئی ٹی رپورٹ پر بات ہوگی تاہم کیس میں جے آئی ٹی نہ پہلے فریق تھی اور نہ اب ہے۔بابراعوان نے کہا کہ مسلم لیگ نون میں دو گروپ بن چکے ہیں، مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ہے جس کی قیادت کیپٹن (ر) صفدر کر رہے ہیں جب کہ پرانے لوگ پیچھے کردیئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…