بھارت کو بڑا دھچکا،مرمت کیلئے جانے والے فضائیہ کے پانچ طیارے گم ہو گئے

30  مارچ‬‮  2015

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بچوں کے کھلونا جہاز گُم جانا تو معمول کی بات ہے لیکن آپ نے کبھی یہ نہیں سنا ہو گا کہ کسی ملک کی ایئرفورس اپنے اصلی جہاز گُما بیٹھی۔ یہ مضحکہ خیز حادثہ بھارتی ایئرفورس کے ساتھ پیش آچکا ہے جو اپنے طیارے بیرون ملک اپ گریڈ کروانے کی کوشش میں ان میں سے کم از کم 5 طیارے گنوا بیٹھی ہے اور اب ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

بھارتی ایئرفورس نے اپنے 40 عدد An-32 ٹرانسپورٹ طیارے یوکرین کے اینٹونوو پلانٹ سے اپ گریڈ کروانے کا معاہدہ کیا تھا۔ جریدے ”ڈیفنس نیوز“ کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے ایک سینئر افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اپ گریڈیشن کے لئے بھیجے گئے طیاروں میں سے 5 لاپتہ ہوگئے ہیں اور یوکرینی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے اور تلاش کی بھرپور کوشش کے باوجود ان طیاروں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ انہیں کون لے گیا۔
بھارت اپنے طیاروں کی اپ گریڈیشن کے ذریعے ان کی عمر 25سے 40 سال کروانا چاہ رہا تھا جبکہ ان میں نئے کاک پٹ اور ایوی اونکس سسٹم بھی لگوانا چاہ رہا تھا۔ جریدے کا کہنا ہے کہ جب اس عجیب و غریب واقعے کے متعلق معلومات لینے کے لئے یوکرینی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ اینٹونوو کمپنی اور بھارتی ایئرفورس کا آپس کا معاملہ ہے وہ خود ہی اسے حل کریں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی ایئرفورس طیاروں کی گمشدگی پر شدید پریشان ہے اور اسے سمجھ نہیں آرہی کہ انہیں کہاں تلاش کرے اور دنیا کو اس کے متعلق کیا بتائے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…