\اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سیاسی پارہ بڑھنے لگا، مریم نواز نے 13اگست کو راولپنڈی میں شیخ رشید کے مقابلے میں بڑے جلسے کا اعلان کر دیا، جلسے کی تیاری اور ناراض کارکنوں کو منانے کیلئے کیپٹن صفدر نے راولپنڈی میں ڈیرے ڈال لئے، مختلف یونین کونسلوں کے دورے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق
جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ملکی سیاسی درجہ حرارت میں اضافے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 13اگست کو پاور شو کیلئے راولپنڈی میں شیخ رشید کے مقابلے میں بڑے جلسے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر دیگر لیگی رہنمائوں کے ہمراہ ناراض کارکنوں کو منانے کیلئے مختلف یونین کونسلوں کے طوفانی دورے کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے راولپنڈی شہر کی لیگی قیادت نے ان کے شوہر کیپٹن صفدر کی قیادت میں تیاریاں کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ جلسہ کامیاب ہو گیا تو اگلے مرحلے میں ہو سکتا ہے کہ مریم نواز کو شیخ رشید کے مقابلے میں عام انتخابات 2018میں اتارا جائے ۔کونسلوں کے طوفانی دورے کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے راولپنڈی شہر کی لیگی قیادت نے ان کے شوہر کیپٹن صفدر کی قیادت میں تیاریاں کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ جلسہ کامیاب ہو گیا تو اگلے مرحلے میں ہو سکتا ہے کہ مریم نواز کو شیخ رشید کے مقابلے میں عام انتخابات 2018میں اتارا جائے ۔