پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بکھری ہوئی اپوزیشن وزیراعظم کے استعفیٰ پر اکٹھی ہو گئی

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پانچ سال مکمل کرے، جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں، وزیراعظم سے ایک بار پھر استعفیٰ کا پرزور مطالبہ،سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کا اعادہ، مشترکہ اپوزیشن اجلاس کے بعد رہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے موقع پر مشترکہ اپوزیشن رہنمائوں کے بلائے گئے اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنمائوں

نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کے خلاف نہیں، جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں تاہم جے آئی ٹی کے الٹرا سائونڈ کے بعد وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ اپوزیشن رہنمائوں نے پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں ، حکومت جے آئی ٹی پر تابڑ توڑ حملے کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جلائو گھیرائو کا ماحول نہیں بن سکتا اور نہ ہی اس کی حمایت کریں گے کیونکہ ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے اور کیس عدالت میں ہے، تحریک انـصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پانامہ کیس کے بعد جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنا واضح موقف رکھتی ہے ، ہم جمہوریت کے حامی ہیں تاہم وزیراعظم نواز شریف کو اب مستعفی ہو جانا چاہئے۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے جے آئی ٹی میں ہونے والے الٹرا سائونڈ کے بعد انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ مشترکہ اپوزیشن رہنمائوں کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ اور شیری رحمان ، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری، مسلم لیگ ق کے پرویز الٰہی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، پیپلزپارٹی شیرپائو کے آفتاب احمد شیرپائو ، جماعت اسلامی کے سراج الحق سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…