اسلام آ با د(آن لائن) ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا ، ہفتے سے سندھ کے زیریں علاقوں میں تیز بارش ہوگی۔ اتوار سے بدھ تک بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جم کر برسات ہوگی۔
شدید بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ ہوشیار ، خبردار مون سون بارش کا نیا سلسلہ ایک بار پھر تباہی کو مچانے کو تیار ہے۔ ہفتے سے سندھ کے زیریں علاقوں میرپور خاص اور حیدر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جس سے جل تھل ایک ہونے کا خدشہ ہے۔ کراچی کے اکثر مقامات پر بوندا باندی ہوئی جس سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔کل ہفتہ سے پیر تک تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اتوار سے بدھ تک بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جم کر برسات ہوگی۔ شدید بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ گذشتہ روز مون سون بارشوں نے کئی علاقوں میں تباہی مچائی۔ اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور ، چار سدہ ، کالا باغ ، ڈی جی خان ، پہاڑ پور اور کشمیر سمیت مختلف مقامات پر چھتیں گرنے ، مختلف حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔