اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مودی سرکار پر جنگی جنون سوار،فوج کو ’’مختصرشدیدجنگ‘‘کی تیاریوں کاحکم دے دیا۔بھارتی اخبار’’انڈین ایکسپریس‘‘ کےمطابق مودی حکومت نےاپنی فوج کو ’’مختصرشدیدجنگ‘‘کی تیاریوں کا حکم دیدیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہےجس کےتحت وائس چیف آف آرمی کو 40ہزار کروڑ روپے تک کاجنگی سازوسامان خریدنےکا اختیار دیاگیا ہے،
بھارتی فوج نے 46قسم کے ہتھیار اورگولہ بارود خریدنے کی سفارش کی تھی۔ بھارتی وزارت دفاع کےذرائع کے حوالےسےبتایا گیاہےکہ گزشتہ سال ستمبر میں اوڑی حملےکے بعدبھارتی فوج کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے ایک آڈٹ کرایاگیاتھاجس میں یہ معلوم ہواکہ بھارتی فوج کم عرصے کی شدیدجنگ کیلئے ہرگزتیار نہیں ہے ۔اس فیصلے کے بعد سے بھارتی فوج کو سازوسامان سے لیس کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔