اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ناردرن بائی پاس پر پولیس موبائل پر حملے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پولیس ناردرن بائی پاس پر پٹرولنگ کر رہی تھی کہ اس دوران دہشتگردوں نے موبائل پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا اور اس کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت مامور شاہ کے نام سے ہوئی جو دلہ زاک پولیس چو کی پر حملے سمیت دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ دلہ ذاک پولیس چوکی پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔