اسلام آباد(این این آئی)پانا ما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کا سربراہ نامزد ہونا میرے باعث عزت وفخر ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ نے اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے ٗ جے آئی ٹی کا سربراہ نامزد ہونا میرے لئے باعث عزت وفخر ہے،
اعتماد کرنے اور جے آئی ٹی کا سربراہ بنانے پر سپریم کورٹ کا مشکور ہوں ٗمحسوس کرتا ہوں کہ ہم سچ تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کاکہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے ممبران کی غیرمعمولی صلاحیتیوں کے بغیر ہدف کا حصول ممکن نہیں تھا ٗ جے آئی ٹی کے ممبران نے انتہائی عزم اور غیرجانبداری سے اپنا کام مکمل کیا، بطور سربراہ تفتیش کے تمام پہلوؤں کی ذمہ داری میں اپنے سر لیتا ہوں ٗساتھ دینے پر جے آئی ٹی ممبران اور تمام سٹاف کا مشکور ہوں۔