اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کے بیان حلفی کو غلط،بے بنیاد، جعلسازی اور گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ پیر کو جے آئی ٹی کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی پانامہ کیس کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے کزن طارق شفیع نے جے آئی ٹی کو دو مختلف بیان حلفی دیئے ہیں،
رپورٹ میں کہا گیا کہ طارق شفیع کے بیان حلفی بیرسٹر سلیمان اکرم راجا نے ڈرافٹ کئے تاہم طارق شفیع نے ان بیان حلفی پر دستخط کرنے سے پہلے ان کو نہ ہی سمجھا اور نہ ہی پڑھا اور وہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنے بیان حلفی کے مواد کادفاع اور جواز پیش کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔ جے آئی ٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ یہ بیان حلفی غلط ، بے بنیاد، جعلسازی اور گمراہ کرنے کی کوشش ہے ان پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔