لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ،ساری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ملک نئے سفر کا آغاز کرے گا اور اب انشاء اللہ قانون کی حکمرانی ہو گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ “رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکمران خاندان کی چوری پکڑی گئی ہے
اور عمران خان سرخرو ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ایسا کرپٹ خاندان 30سال حکومت کر گیا جنہوں نے قومی دولت لوٹی ،ادارے تباہ کیے اور ملک کی اعلیٰ ترین عدالتوں میں جعلی اور بوگس دستاویزات پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ ہی نہیں لوٹا بلکہ اپنے ووٹروں کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے