اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے،قائم مقام گورنر رانا محمد اقبال نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔پیر کے روز لاہورئی ہائیکورٹ میں نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے جج ،ماتحت عدالتوں کے ججز صاحبان ،سول سوسائٹی کے نمائندے اور لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلاءکی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،قائم مقام گورنر رانا محمد اقبال نے نئے چیف جسٹس منظور احمد ملک سے عہدے کا حلف لیا۔دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نئے چیف جسٹس منظور احمد ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔