اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے کہاہے کہ حسین نواز فوٹو لیک پرکمیشن بنانے کا معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ٗ حکومت کمیشن بنانا چاہے تو بناسکتی ہے ۔ پیر کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے حکومت کی جانب سے حسین نواز فوٹو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائے جانے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی کہ اگر
وہ چاہے تو ذمہ دار کیخلاف کارروائی کرسکتی ہے ٗاس کے علاوہ حکومت تصویر لیک کے معاملے پر کمیشن بنانا چاہے تو بنا سکتی ہے کیونکہ کمیشن بنانے کا معاملہ عدالت کے دائر اختیار میں نہیں آتا۔عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تصویر لیک کے ذمہ دار کا نام منظر عام پر لایا جائے۔بعد ازاں عملدرآمد بنچ نے سماعت کے دوران حسین نواز کی تصویر لیک کے معاملے پر درخواست نمٹادی۔