اسلام آباد (این این آئی)ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان نے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو(آج) پیر کوسپریم کورٹ جانے سے روک دیا ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم پیر کو سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ جمع کرائے گی ،
اس لئے انہوں نے کارکنوں کو روک دیا اور وہ خود بھی عدالت عظمیٰ نہیں جائیں گے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے3 رکنی بنچ نے پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کو 60 دن کا وقت دیا تھاجوکہ 10جولائی کو مکمل ہوجائیگا،اسی روز جے آئی ٹی عدالت میں حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔