اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ میں 21 سالہ ہیڈن کراس نے بچے کو جنم دے کر برطانوی شہریوں کو حیرانی و تشویش میں مبتلا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا نے بتایا کہ 21 سالہ ہیڈن کراس کو قانونی طور پر مرد کا درجہ حاصل ہے، اس نے ایک بچی کو جنم دیا ہے، ہیڈن کراس نے تین برس قبل سرجری کروا کر قانونی طور پر مرد کا درجہ حاصل کر لیا تھا، حقیقت میں وہ ایک لڑکی ہے، سرجری کروانے کے بعد اس نے بتایا تھا کہ وہ حاملہ ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کے آپریشن کے بعد اس نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔
اس طرح ہیڈن کراس جنس کی تبدیلی کے بعد برطانیہ کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے بچی کو جنم دیا ہے۔ ہیڈن کراس کو جب معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہیں تو انہوں نے اپنے جسم کو سرجری کے ذریعے مردانہ طرز پر استوار کرنے کے عمل کو روک دیا، ہیڈن کراس نے بچی کو گلوسیسٹر شائر رائل ہاسپٹل میں جنم دیا ہے، پیدائشی سرٹیفکیٹ میں ہیڈن کا نام بطور ماں درج کیاگیا ہے۔ ہیڈن کراس بچی کی پیدائش کے بعد اب دوبارہ جنسی تبدیلی کا عمل شروع کروا دیں گی اس عمل میں اس کے جسم سے بیضہ دانیاں اور دیگر نسوانی اعضاء نکال دیی جائیں گے۔