جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

جے آئی ٹی میں نواز شریف کادشمن کون ہے؟وزیراعظم کے مشیر کھل کرنام زبان پر لے آئے

datetime 8  جولائی  2017 |

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر آصف کرمانی نے کہا ہے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے در ارکان کی نواز شریف سے دشمنی ہے جبکہ سابق قطری وزیراعظم کے بیان کے بغیر جے آئی ٹی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔نواز شریف زندہ آباد ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ جے آئی کی تشکیل کے بعد تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر صادق اور امین ہیں،جے آئی ٹی کے 2 ارکان کی نواز شریف سے دشمنی ہے،عامر عزیز اور بلال رسول کی ہمدردیوں کا سب کو پتہ ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو جے آئی ٹی کا رکن بنانا کہاں کا انصاف ہے؟انھوں نے کہا کہ مرکزی گواہ قطر کا شہزادہ ہے جب تک قطر کے شہزادے کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جاتا ہے تو جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپر کا افسانہ کھڑا کیا گیا ہے جبکہ پانامہ میں نواز شریف کا نام نہیں ہے لیکن وزیراعظم نے اپنے خاندان کو بھی احستاب کے لئے پیش کیا اور خود سپریم کورٹ کو کمیشن کی تشکیل کے لیے خط لکھا۔آصف کرمانی نے جے آئی ٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹیم کو باجی کا نام دے دیا اور کہا کہ باجی 10 جولائی کو رپورٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی تقدیر سنوار دے گا لیکن نواز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ نواز شریف کے کچھ قومی جرائم ہیں جس کی سزا دی جا رہی ہے، ہندوستان کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرنا نواز شریف کا جرم ہے۔انھوں ںے کہا کہ اندھیروں کے خاتمے اور روشنیوں کا مسافر ہونا نواز شریف کا جرم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے مشکلات کھڑی کی گئیں لیکن ملک میں روشنیاں لوٹ رہی ہیں اور وزیراعظم کا وعدہ ہے کہ 2018 سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان نے گندی زبان کو متعارف کروایا اور لگتا ہے کہ جے آئی ٹی اور عمران خان کا رومانوی رشتہ ہے ان کو سب پتہ چل جاتا ہے۔انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں جے آئی ٹی کی گاڑی میں بیٹھ کر اقتدار کی کرسی تک پہنچ جاؤں تو یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں،آپ جے آئی ٹی کے ساتھ راضی رہیں ہم عوام کے ساتھ راضی رہیں گے۔مسلم لیگ نواز کے رہنما نے کہا کہ عمران خان جا کر کرکٹ کھیلو سیاست آپ کا کام نہیں ہے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کال دینے کے بعد نتھیا گلی اور بنی گالا میں چھپ جاتے ہیں۔آصف کرمانی کا کہنا تھا نواز شریف تو دور کی بات ایک ورکر کی کال پر بھی بنی گالا سے باہر نہیں نکل سکوگے۔۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…