لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عدالت کی ڈگر ی پہ بنی گالہ کا محل قرق ہوگا ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے پیسے دروغ گوئی کی ادائیگی کیلئے نہیں ،قومی تاریخ کے احتساب کے عمل کا جائزہ لیاجائے تو منتخب وزرائے اعظم عہدوں سے فارغ ہوگئے لیکن ,پروڈا ایبڈو ،نیب ، افتخار چوہدری کی توہین عدالت کی سزا، کیا اپنے احتساب کے مقاصد حاصل کرسکی؟،
عمران خان نے چار سالوں میں جھوٹ کی سیاست کا سہارا لیا۔جھوٹے الزامات لگا کر وہ سستی شہرت حاصل کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں،عمران خان نے جو10 ارب کا الزام لگا یا وہ جھوٹ اب سامنے آگیا ہے،عدالت کی طرف سے قانونی نوٹس بھیجا گیا لیکن عمران خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا، عمران خان سچے ہیں تو ہماریے 10 ارب کے دعوے کا جواب دیں،اگر عمران خان نے جواب نہ دیاتو ان کے خلاف ڈگری ہو جائے گی پھر بنی گالہ بھی اسکے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔وہ بروز یہ گفتگو ملک محمد احمد خان ترجمان پنجاب حکومت نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمدخان نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ درو غ گوئی کا سہار لیااوردس عرب روپے والاالزام لگایا جس پر شہباز شریف کی طرف سے حتتک عزت کا دعوی دائر کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد عمران خان کو دس ارب روپے ادا کرنے پڑیں گے۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹوے دعو?ں کے زور پر اپنی سیاست چمکاتے رہے اور یہ کہتے رہے کہ مجھے پانامہ سے دستبردار ہونے پر دس ارب روپے کی پیشکش ہوئی ہے مگر اب ہمارے عدالت سے روجوع کرنے پر کہہ رہے ہیں کہ میں اتنی رقم ادا نہیں کر سکتا کیوں کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔
میرے پاس دس ارب روپے تو نہیں ہیں اور اگر دعوٰی ڈگری ہو جاتا ہے تو یہ رقم میں وزیراعلی پنجاب کے بیٹوں سے مانگ کر ادا کروں گا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یہ بات عمران خان بھول گئے ہیں کہ اگر یہ دعوی ڈگری ہوا توبنی گالہ کی جائیداد اور باقی جائیدادیں جو ان کی ملکیت میں ہیں وہ بھی اس ڈگری کے ساتھ منسلک ہو جائے گی۔اور عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بھولنے پر ان کی سیاسی جماعت پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس پیسے نہیں ہیں تو جلسے جلسوں پرلاکھوں روپے کہا سے خرچ ہوتے ہیں،اشتہار بازی پر پیسے کہاں سے آتے ہیں،لاکھوں ،اربوں کے پینا فلیکس لگ سکتے ہیں تو پھر ہرجانے کی رقم بھی ادا کی جا سکتی ہے۔عمران خان کی مسلسل جھوٹی سیاست کے پیچھے ایک ایجنڈا ہے جس کا مقصد عوامی ترقیاتی کاموں کو التوا میں ڈالنا ہے۔
جھوٹ بول بول کے عمران خان چاہتے ہیں کہ یہ جو گزشتہ روز وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف نے جو حویلی بہادر شاہ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے وہ نہ کریں وہ عوام کو اندھیروں سے نہ نکالیں کیوں کہ عمران خان اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہو گئی تو پھر ان کی دال نہیں گلے گی۔یہ جھوٹے الزامات لگا کر عمران خان صرف اور صرف ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں روکاوٹ بننا چاہتے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ عمران خان نے چار سالوں سے جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔عدالتوں کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔ خان صاحب بیرونی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور عمران خان جیسے ہی کچھ لوگ ہیں جو ترقی نہیں چاہتے ۔