منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت سے کشیدگی میں شدیداضافہ ،چین نے الرٹ جاری کردیا

datetime 8  جولائی  2017 |

بیجنگ(آئی این پی)چین اور بھارت مابین حالیہ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے ، بھارت میں موجودہ چینی باشندوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی میں چینی ایمنسی نے اپنی ویب سائٹ پر سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ بھارت میں موجود چینی عوام اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں ،

بھارت کی اندرونی امن و امان کی دگرگوں صورتحال پر گہری نظر رکھیں ۔ معروف چینی روز نامہ ساؤتھ چائنا مارننگ کے مطابق بھارت میں موجود چینی حضرات امن ومان کی بھارتی قوانین کی پاسداری کریں اور بغیر اشد ضرورت سیروسیاحت سے گریز کریں ۔ اعلان میں چینی عوام کو تنبیہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں بھارتی مسلمانوں اور ہندوؤں مابین فیس بک پر غیر شرعی وغیر اسلامی مواد نشر کرنے پر جس طرح کے ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں ۔اسی طرح کا ردعمل بھارت میں موجود چینیوں کو بھی دیکھنا پڑ سکتا ہے ۔ بھارت اور چین میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر چینی عوام کو اس اعلان پر عمل کرتے ہوئے خود کو محفوظ بنانا ہوگا ۔ یہ سرکاری اعلان گزشتہ روز نئی میں چینی سفارتخانے کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر کیا گیا ۔ تقریباً ایک لاکھ 70ہزار چینی ہر سال بھارت یاترا کرتے ہیں ۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری یہ الرٹ ایک ماہ کی مدت کیلئے ہے ۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…