اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار و معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک ٹی وی پروگرام میں شریف خاندان میں ہونے والی گروہ بندی کا راز فاش کر دیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ جس دن مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی میں پیشی تھی، اس دن چوہدری نثار بھی نہیں تھے اور حمزہ شہباز بھی نہیں تھے۔ اس سے پہلے جے آئی ٹی میں پیش ہونے والے تقریباً تمام لوگوں کے ساتھ چوہدری نثار گاڑی ڈرائیوکے جوڈیشل اکیڈمی آتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شریف خاندان میں گروہ بندی دن بدن زور پکڑ رہی ہے
خصوصاً اسحاق ڈار کے معاملے پر خاندان میں پیچیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی وہ واحد پیشی تھی جس میں چوہدری نثار علی خان موجود نہیں تھے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم نا اہل ہونے کے بعد بعد اسمبلی نہیں توڑ سکتے۔ اس بات پر میاں نواز شریف پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کچھ بھی کر سکتی ہے، عدالت کے ان کے خلاف فیصلہ دے بھی سکتی ہے، اگر عدالت ان کے خلاف فیصلہ دیتی ہے کہ وزیراعظم نااہل ہو چکے ہیں تو پھر وزیراعظم اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے۔