اسلام آباد (این این آئی)پاناما کیس میں شریف خاندان نے جے آئی ٹی میں اضافی دستاویزات جمع کرا دیں۔ نجی ٹی و ی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اضافی دستاویزات منی ٹریل کے ثبوت کے طور جمع کرائی گئی ہیں ۔اضافی دستاویزات میں العزیزیہ اسٹیل
کمپنی جدہ کا ایک چیک بھی شامل ہے جس کی مالیت 2 کروڑ 6 لاکھ 30 ہزارسعودی ریال ہے ۔سعودی ہولانڈی بینک کے چیک پر 22 مارچ 2005 کی تاریخ درج ہے ۔دبئی میں الثانی خاندان سے بزنس پارٹنرشپ سے متعلق دستاویزات بھی شامل ہیں۔