راجستھان( آن لائن ) بھارتی شہر جودھپور سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر ریاست راجستھان کے ایک گاؤں میں ایک مندر ہے جہاں ایک پرانی موٹر سائیکل اور اس کے فوت شدہ مالک کی بھی پوجا کی جاتی ہے۔ یہاں”اوم بابا” اور “گولی (بلٹ) بابا” مندر کی داستان 30 برس پرانی ہے۔قصہ کچھ اس طرح سے ہے کہ پالی شہر کے علاقے چوٹیلا کے ایک معزز دیہاتی کا بیٹا اوم سنگھ راٹھور اپنی 350 سی سی این فیلڈ موٹرسائیکل پر گھر آ رہا تھا کہ اچانک درخت سے ٹکرا کر 20 فٹ گہری کھائی میں جا گرا اور اگلے دن اس کی لاش ٹوٹی موٹرسائیکل کے ساتھ ملی۔
گاؤں والوں کے مطابق اس حادثے کے بعد عجیب و غریب واقعات رونما ہوئے، پے درپے واقعات کے بعد عوام نے موٹر سائیکل سے عجیب و غریب داستانیں منسوب کر کے اسے اوتار کا درجہ دیدیا اور ایک چھوٹا مندر بنا کر اس کی پوجا شروع کر دی اور اس مندر کو “بلٹ بابا” کے مندر کا نام دے دیا گیا۔مندر میں موٹرسائیکل کو شیشوں کے درمیان بند کر کے رکھا گیا ہے جہاں روزانہ پورے راجستھان سے لوگ آتے اور اس کی پوجا کرنے کے ساتھ اس پر چڑھاوے بھی چڑھاتے ہیں۔