پشاور (آئی این پی) چھ کلو گرام سونا جوتوں میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘ کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے سونا تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کسٹمز حکام نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر سے چھ کلو گرام سونا برآمد کرلیا۔
ملزم نے دو کروڑ اسی لاکھ کا سونا جوتوں میں چھپایا ہوا تھا۔ سونا دبئی سے پشاور سمگل کیا جارہا تھا ملزم پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ۔ ملزم پشاور کا رہائشی ہے جس کا نام اسماعیل بتایا گیا ہے۔ (ن غ