نئی دہلی (این این آئی) علاج کی منتظر 25 سالہ پاکستانی مریضہ کو بھارتی سفارتخانے نے ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علاج معالجے کی منتظر پاکستانی شہری کو بھارتی ویزہ دینے سے انکار نے مریضہ کو موت کے منہ میں دکھیل دیا۔
واضح رہے کہ مزنگ کی رہائشی فائزہ کو منہ کا ٹیومر ہے اور بھارت کے اندر پراشتھا ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال نے 10 لاکھ وصول کرکے پاکستانی مریضہ کو بھارت علاج کیلئے بلوایا تھا۔فائزہ نے بتایا کہ بھارتی سفارت خانے نے ان کی جانب سے ویزے کے اجرا کے لیے کی جانے والی درخواست پر پاک بھارت تعلقات خراب ہونے کی بناء پر ویزہ روک رہے ہیں۔بھارتی سفارتخانے کی جانب سے ویزہ کے اجرا سے انکار پر فائزہ علاج معالجے سے محروم رہ جائیں گی۔پاکستانی مریضہ فائزہ نے نجی یونیورسٹی سے کامرس میں ماسٹرز ڈگری حاصل کررکھی ہے جبکہ فائزہ نے دوستوں کی مدد سے آپریشن کی رقم جمع کی گئی تھی۔ادھر فائزہ کی والدہ نے اپیل کی ہے کہ پاک بھارت سیاستدان اور رفاعی ادارے فائزہ کے بھارت میں علاج کے لیے مدد فراہم کریں۔