پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ’’ملتان سلطانز‘‘ کیلئے کھلاڑی کہاں سے لئے جائیں گے اور کوچ کون ہوگا؟

datetime 7  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیز ن تھری کی چھٹی ٹیم “ملتان سلطانز” کے کپتان، نائب کپتان اور ہیڈ کوچ کی تقرری کیلئے منصوبہ بندی شروع ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی قیادت قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کریں گے جبکہ سابق سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردنے اُن کے نائب ہوں گے۔ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات ابھی مشاورت طلب ہیں لیکن امید ہے کہ ان تینوں کھلاڑیوں کو ہی اہم عہدے دئیے جائیں گے ۔یاد رہے کہ محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی

جبکہ مہیلا جے وردنے ٹورنامنٹ کے پہلے اور دوسرے سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے رہے۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد ،فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے تاہم ملتان کا نام فائنل ہوا اور اس کے آفیشل لوگو کی لانچنگ تقریب پر اسے “ملتان سلطانز” کا نام دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی فرنچائز کیلئے ہر ٹیم ،ہر کیٹگری سے ایک، ایک کھلاڑی لیا جا ئے گا اور قوی امکان ہے کہ قیادت کیلئے پشاور زلمی سے محمد حفیظ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس حوالے سے شعیب ملک بھی زیر غور تھے مگر انہوں نے نئی ٹیم کی قیادت سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…