جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پولیوخاتمےکیلئےعملی اقدامات پربل گیٹس کا عمران خان کو خراج تحسین

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو صوبے میں پولیو سے آگاہی اور اس کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے عملی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

بل گیٹس کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط میں صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو سمیت دیگر بیماریوں کے خاتمے کے لئے عمران خان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے عملی اقدامات کو سراہا گیا۔ اپنے خط میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ  پولیو کے خلاف آپ کا عزم دیکھ کر ہماری حوصلہ افزائی ہوئی، جس  سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیو کا خاتمہ انسانیت کیلئے کتنی بڑی ترجیح ہے۔

اپنے خط میں گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ  یہ بات خوش آئند ہے کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں اور مسلح افواج ’’صحت کا اتحاد‘‘ پروگرام کے تحت کام کر رہے ہیں جس میں مزید بہتری کے لئے خیبر پختونخوا میں صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کے لئے جدید ترین سیٹلائٹ ٹیکنالوجی فراہم کرنا چاہتے ہیں جو نائجیریا میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے کامیابی سے استعمال کی جاچکی ہے اور اس کی مدد سے ڈاکٹرز، اسپتالوں کی بروقت اور موثر نگرانی ہوسکتی ہے۔

بل گیٹس نے خط میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی براہ راست نگرانی پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے ضروری ہے، آپ کی چیف سیکریٹری اور صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے بات چیت پولیو کے خاتمے کی مہم چلانے میں مددگار ثابت ہوگی اور اس حوالے سے آپ سے بات کرنے کے لئے ڈاکٹر وقار اجمل کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…