پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

7جولائی 1999جب پاک فوج کا ایک بہادر جوان دشمن کو اسی کے علاقے میں روندتا ہوا داخل ہو گیا

datetime 7  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)7جولائی پاک وطن کے شیر دل سپوت ، پہاڑوں کے بیٹے ، سرحدوں کے محافظ حوالدار لالک جان کا یوم شہادت، کارگل جنگ میں دشمن کے چودہ طبق روشن کرنے والے حوالدار لالک جان کا تعلق گلگت بلتستان کی تحصیل عذر کے علاقے یسین سے تھا۔

یکم اپریل 1967کو پہاڑوں کے دامن میں خوبصورت وادی میں آنکھ کھولنے والا وطن عزیز کا یہ عظیم سپوت پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر کا مستحق ٹھہرا۔ آپ نے 7جولائی 1999میں کارگل معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کرتے ہوئے دشمن کے چودہ طبق روشن کر دئیے۔کارگل معرکے کے دوران 12این ایل آئی رجمنٹ نے دشمن کے خلاف وہ مثالیں قائم کیں جس کو یادکر کے آج بھی بزدل دشمن کانپ اٹھتا ہے۔ آپ اس رجمنٹ کا حصہ تھے۔ آپ کو ایک خصوصی ٹاسک سونپا گیا آپ اپنی کمپنی کے ساتھ دشمن کے خلاف صف آرا ہوئے اور دشمن پر ذوالفقار کی طرح ٹوٹ پڑے۔ آپ کی بہادری اور وطن سے محبت کا یہ عالم تھا کہ آپ کے ساتھی اس کی مثال آج بھی دیتے ہیں اور یہ بہادری اور جرأت آج بھی پاک فوج میں ایک مثال کے طور پر یاد رکھی جاتی ہے۔ پہاڑوں کے بیٹے نے پہاڑوں میں ملک عزیز کے لئے جام شہادت نوش کرتے ہوئے اپنے خون سے وطن سے محبت کی گواہی دی۔ آپ کی اٹھارویں برسی کے موقع پر آپ کی صاحبزادی اور صاحبزادہ بھی اپنے والد کی نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کیلئے جان نچھاور کرنے کا عزم رکھتے ہیں جبکہ حوالدار لالک جان شہید کی والدہ نے بیٹے کی شہادت کو اپنے اور علاقے کیلئے فخر قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…