اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کو سلیوٹ کرنے والی آفیسر ایس ایس پی ارسلہ سلیم کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاناما جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر انہیں سیلوٹ کرنے والی خاتون پولیس افسر ارسلہ سلیم کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ آمنہ علی نے ایس ایس پی ارسلہ سلیم کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے.

نوٹس میں ارسلہ سلیم کو جوڈیشل اکیڈمی کے باہر مریم نواز کو گاڑی سے اترتے وقت سیلوٹ کرنے پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور 15 روز کے اندر معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ آمنہ علی کی جانب سے ارسلہ سلیم کو بھیجے جانے والے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ نوٹس پاکستان کے عوام اور ٹیکس دہندگان کی جانب سے بھیجا جا رہا ہے۔ نوٹس میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کے موقع پر مریم نواز کو سینئر پولیس افسر کی جانب سے سیلوٹ کس حیثیت میں کیا گیا؟ پولیس افسر کی جانب سے مریم نواز کو سلیوٹ کرنے سے قوم کو دھچکہ لگا ہے کیوں کہ مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری عہدہ بھی نہیں۔نوٹس میں ارسلہ سلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 15 روز کے اندر میڈیا پر آ کر قوم سے معافی مانگیں کیوں کہ آپ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تنخواہ اور مراعات لیتی ہیں۔ پولیس کی افسر کو بھیجے گئے نوٹس کی ایک کاپی آئی جی اسلام آباد پولیس کو بھی ارسال کی گئی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…