اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تین اہم جماعتوں کے چار رہنماؤں نے تحریک انصاف سے رابطہ کر لیا، چاروں رہنماؤں نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے الگ الگ رابطے کئے ہیں اور ان کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے معظم جتوئی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ ق لیگ سے نعمان لنگڑیال اور دیوان اخلاق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)
کے سابق ایم پی اے فیض وٹو بھی تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے۔ یہ چاروں رہنماء نعمان لنگڑیال، دیوان اخلاق اور فیض وٹو کل نتھیا گلی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما معظم جتوئی ہفتے کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔ یہ چاروں رہنما پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے ساتھ کل نتھیا گلی جا کر شمولیت کا اعلان کریں گے۔