پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کاتجزیہ مکمل ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) نے رپورٹ لکھنے کا کام مزید تیز کردیا ، جے آئی ٹی ارکان کی طرف سے متفقہ طور پر رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے ، لندن فلیٹس کی خریداری ، بیرون ملک رقوم کی منتقلی اور وزیراعظم کے بچوں کے کاروبار سے متعلق شریف خاندان کے افراد اورگواہوں کے بیانات کی روشنی میں دستیاب ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے،

وزیراعظم نوازشریف کے ریکارڈ کردہ بیان ،قوم سے خطاب اور پارلیمنٹ سے کئے گئے خطاب کا تجزیہ مکمل کر لیا گیا ہے ،جے آئی ٹی 10جولائی کو سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے گی ۔جمعرات کو پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقات ٹیم کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی زیر صدارت وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز ،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری،وزیراعظم کے بیٹوں حسین نواز،حسن نواز اوروزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے بیانات کا جائزہ لیا گیا ، جے آئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ مرتب کرنے کا کام تیز کردیا ہے اور متفقہ طور پر ارکان کی مشاورت سے رپورٹ کی تیار کی جا رہی ہے جو 10جولائی کو سپریم کورٹ میں پاکستان کے تین رکنی بینچ کو پیش کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی حبیب بینک ، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس ای سی پی سے شریف خاندان کی کمپنیوں کے موصول شدہ ریکارڈ کی روشنی میں رپورٹ مرتب کر رہی ہے جبکہ نیب کی طرف سے فراہم کردہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا ۔ جے آئی ٹی شریف خاندان کے افراد کے بیانات اور گواہوں کے بیانات کا تجزیہ کر کے رپورٹ میں سفارشات بھی دے گی۔ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر جے آئی ٹی گواہوں اور شریف خاندان کیکسی فردکو بھی ایک بار پھر طلب کر سکتی ہے ۔سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کاروائی کا حکم جاری کرے گی ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…