جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

پانامہ کیس کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ 2018کے انتخابات میں وفاق،خیبرپختونخوااور سندھ میں کس کی حکومت بنے گی؟95سالہ عامل کی حیرت انگیز پیش گوئیاں

datetime 6  جولائی  2017 |

سانگلہ ہل(آئی این پی)سانگلہ ہل کے معروف 95سالہ عامل درویش باوافضل اپنی 8سالہ زبان بندی ختم کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے مستقبل کے بارے میں پیشگوئی کی ہے کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم میاں نوازشریف نااہل نہیں ہوں گے جبکہ وہ حکومت کے ساتھ اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرینگے ، 2018کے انتخابات میں بھی (ن) لیگ ایک بار پھر بھرپورکامیابی حاصل کرے گی،

نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے تاحیات سربراہ بن جائیں گے،2018کے انتخابات میں سندھ میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مل کر حکومت بنائیں گی ۔ وزیراعلیٰ کیلئے مڈٹرم اتحاد ہوگا ،پنجاب میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے اتحاد سے اپوزیشن رہنما بنے گا ، آنے والا انتخاب مولانا فضل الرحمان گروپ کی زبردست ناکامی ثابت ہوگا، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دوسری جماعت کے ساتھ مخلوط حکومت بنائے گی ۔ سانگلہ ہل موٹروے انٹرچینج کے نزدیک کُٹیا میں رہائش پذیر 95سالہ عامل درویش باوافضل نے اپنی 8سالہ زبان بندی ختم کرتے ہوئے ذکر الٰہی کی محفل سجانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پیشن گوئی کی ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نااہل نہیں ہوں گے وہ اپنی پانچ سالہ مدت تک حکومت کریں گے ، 2018کے انتخابات میں (ن) لیگ ایک بار پھر بھرپورکامیابی حاصل کرے گی ، میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھاری اکثریت سے قومی اسمبلی کی رکن بنیں گی اور مریم نواز آئندہ کے لئے وزیراعظم پاکستان بنیں گی ۔ باواجی نے گفتگو میں بتایا کہ (ن) لیگ کے اندر سے مریم نوازکی زبردست مخالفت ہوگی لیکن مخالفین ناکام ہوں گے اور میاں نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے تاحیات سربراہ بن جائیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں میاں شہبازشریف کو مخالفین کی طرف سے زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ جنوبی پنجاب میں (ن) لیگ کو زبردست نقصان ہوگا ۔ میاں شہباز شریف معجزانہ طور پر وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں ۔

صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مل کر حکومت بنائیں گی ۔ وزیراعلیٰ کیلئے دونوں پارٹیوں میں مڈٹرم اتحاد ہوگا ۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے اتحاد سے اپوزیشن رہنما بنے گا۔انہوں نے کہا کہ آنے والا انتخاب مولانا فضل الرحمان گروپ کی زبردست ناکامی ثابت ہوگا۔ صوبہ کے پی کے میں پی ٹی آئی اور اے این پی کی مخلوط حکومت قائم ہوگی ۔ پرویز خٹک کامیابی کے باوجود وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے ۔

صوبہ بلوچستان میں بگٹی قبیلہ بھی حکومت میں شامل ہوگا۔ باوا فضل عباس نے مزید پیشن گوئی کی کہ بھارت میں مودی سرکار کی حکومت جلد ختم ہوگی اور نئی حکومت پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات قائم کرے گی ۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوجائے گا ۔ باوا جی نے کہا کہ بیرونی سپر طاقت کے اشارے پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی میں مخالفت کی جنگ ختم ہونے کا امکان ہے ۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…