اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے دو افغان خواتین سے بدتمیزی کر نے والے متعلقہ افسرکو گرفتار اور مقدمہ درج کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ کے حکم پر متعلقہ افسر کو فوری طور پر معطل کرکے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق متعلقہ افسر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے وزیر داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی بدتمیزی کے مرتکب اہلکار کی معطلی اور اسکے خلاف انکوائری ہی کافی نہیں ۔ ایسے شخص کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تنبیہ کی کہ کسی غیر ملکی مہمان کے ساتھ نازیبا رویہ قابل برداشت نہیں