لاہور (این این آئی) فلمسٹار میرا نے پی آئی اے کے خسارے کا کھوج نکالتے ہوئے نانی ، دادی بن جانے والی ائیرسٹس کو تبدیل کر کے خوش شکل اور با اخلاق ائیر ہوسٹس رکھنے کا مشورہ دے دیا ۔ اس حوالے سے اداکارہ میرا نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے بین الاقوامی ائیر لائن ہے اور کسی دور میں یہ اپنی مثال آپ ہوا کرتی تھی۔؎
دنیا کی متعدد ائیر لائنز اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پی آئی اے انتظامیہ کی خدمات حاصل کرتی تھی لیکن اب حالات بالکل بدل چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں خسارے کی مختلف وجوہات ہوں گی مگر میرے نزدیک خسارے کی وہ پی آئی اے میں کام کرنے والی وہ ائیرہوسٹس بھی ہیں جو اب دادی اور نانیاں بن چکی ہیں ،میرے خیال سے جب سے پی آئی اے بنا ہے یہ ائیر ہوسٹس اس وقت سے پی آئی اے کے ساتھ منسلک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے طیارے جب خراب ہو جاتے ہیں تو ان کو انڈر گراؤنڈ کر دیا جاتا ہے ۔مگر نانی ، دادی بننے والی معمر ائیر ہوسٹس کو انڈر گراؤنڈ نہیں کیا جاتا ، پی آئی اے کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے خوش شکل اور با اخلاق ائیر ہوسٹس کو مستقل طور پر ائیر لائن کا حصہ بنانا چاہیے اور ان پرانی ائیر ہوسٹس سے اب جان چھڑا لینی چاہیے اور میں یہ ساری باتیں پی آئی اے کی بہتری کے لئے کہہ رہی ہوں ۔میرا نے کہا کہ پچاس سال سے زیادہ عمر کی ائیر ہوسٹس کو انڈر گراؤنڈ کر دینا چاہیے اس سے پی آئی اے کو بڑا فائدہ ہو گا ۔