کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فا ئرنگ سے بی این پی (مینگل ) کے رہنما ء محافظ سمیت جاں بحق ایک شخص زخمی،پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے رہنما ء ملک نوید دہوار کی گاڑی پر فائر نگ کردی
جس کے نتیجے میں ملک نوید دہوار ، انکا ذاتی محافظ ظریف خان اور عبدالصمد نا می شخص شد ید زخمی ہوگئے تاہم ملک نوید اور انکا محافظ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ،پولیس نے لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا مزید کارروائی جاری ہے ۔