پشاور(این این آئی)خیبرایجنسی کے علاقہ کم شلمان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شام آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیوں نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔سیکورٹی ذرائع مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے کم شلمان میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیاہے۔ کرفیو ہر شام آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔