پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی سیاست میں ہلچل ۔۔ تمام دینی جماعتوں کو یکجا کر کے کون سی نیا سیاسی اتحاد لانے کی تیاریاں ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)دینی جماعتوں کے وسیع تر اتحاد کے طریقہ کار کے بارے میں سفارشات تیار کر لی گئیں ‘ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا قوی امکان ہے۔ رپورٹ 8 ،9جوالائی کو جمعیت علماء اسلام (ف)  کی مرکزی مجلس عاملہ  کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ مذاکراتی کمیٹی باضابطہ اعلان کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ہیڈ کوارٹر منصورہ کا دورہ کرے گی۔ دینی جماعتوں کے اتحاد

کیلئے ڈپٹی چیئرمین  مولانا عبدالغفور حیدری اور وزیر ہائوسنگ  و تعمیرات اکرم خان درانی نے باہمی مشاورت سے سفارشات تیار کی ہیں۔ ان رہنمائوں پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی نے تمام ممکنہ جماعتوں کے قائدین سے اس بارے میں رابطے کئے ہیں جبکہ پارٹی قائد مولانا فضل الرحمن نے براہ راست اس معاملے پر جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت سے بھی بات چیت کی ہے۔  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن  پر اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 8،9 جولائی کو جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں متحدہ  مجلس عمل کی بحالی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس بارے میں گزشتہ روز یہاں وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی سے  رابطہ کرنے پر انہوں نے کہاکہ دینی جماعتوں کے اتحاد کے سلسلے میں کافی حد تک پیش رفت ہو گئی ہے۔ 9,8 جولائی  کو مجلس عمومی کے اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…