ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وینزویلا کی قومی اسمبلی پر حکومت کے حامی گروہ کا حملہ،تشدد سے اپوزیشن ارکان سمیت متعدد افراد زخمی

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرا کس(آن لائن)وینزویلا میں حکومت کے حامی گروپ نے قومی اسمبلی کا محاصرہ کرلیا، 100 کے قریب افراد نے بموں اور دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا، 350سے زائد افراد کئی گھنٹے سے عمارت میں محصور ہیں۔پائپوں اور ڈنڈوں کے ساتھ مظاہرین مرکزی دروازہ توڑ کر قومی اسمبلی میں داخل ہوئے، کئی اپوزیشن اراکین نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔حملے کے نتیجے میں اپوزیشن ارکان اور صحافیوں سمیت ساڑھے 3سو

افراد کئی گھنٹوں سے محصور ہیں، تشدد سے اپوزیشن ارکان سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔عمارت میں ہلکی نوعیت کیکئی دھماکے بھی سنے گئے،خبرایجنسی کے مطابق حکومت حامی گروہ کے تشدد سے 5اپوزیشن ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ادھر امریکا نے وینزویلا میں قومی اسمبلی پر حکومت کے حامی گروہ کے حملے کی مذمت کی ہے۔

دنیا بھر کی مزید خبریں پڑھئے

چین: گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، 5 افراد ہلاک،90 زخمی

بیجنگ(آن لائن) چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطا بق پائپ لائن میں دھماکہ صوبے جیلن کے سونگ یوآن شہر میں ہوا۔ دھماکے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ریسیکو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے دھماکے سے قریبی اسپتال میں مریض متاثر ہوئے لیکن اسکی تفصیل نہیں جاری کی۔

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، سلامتی کونسل کا اجلاس اختلافات کا شکا ر 

نیو یا رک(آن لائن)شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد سلامتی کو نسل کا ہنگامی اجلاس اختلافات کا شکار ہو گیا۔امریکا شمالی کوریاکیخلاف مزید اقتصادی پابندیوں کا حامی ہے،جبکہ روس نے مخالفت کر دی، جس کا کہنا ہے کہ یہ مسئلے کا حل نہیں۔امریکی سفیر کہتی ہیں کہ اگر نئی پابندیاں منظور نہ کی گئیں تو امریکا اپنے طور پر نمٹ لے گا ۔شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر نیویارک میں سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں امریکا، چین اور روس کے علاوہ جاپان اور جنوبی کوریا کے مندوبین بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں روسی نائب سفیر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکامیزائل درمیانی فاصلیتک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ شمالی کوریاکیخلاف اقتصادی پابندیاں ناگزیر ہیں،اس کی ہٹ دھرمی پرفوجی کارروائی کا آپشن بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنا جانتا ہے، شمالی کوریا کے ساتھ چین کی تجارت اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔روسی نائب سفیر نے کہا کہ سب کوتسلیم کرنا ہوگا کہ پابندیاں مسئلے کا حل نہیں، شمالی کوریا کو معاشی طور پر تباہ کرنا ناقابل قبول ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا جنوبی کوریا کو میزائل شکن نظام کی تیاری سے روکے، خود امریکا کو جنوبی کوریا میں ٹھاڈ میزائل شکن نظام کی تنصیب سے روکا جائے۔روس کی جانب سے شمالی کوریا پر پابندیوں اور فوجی کارروائی کی مخالفت کی گئی جبکہ چین نے بھی جنوبی کوریا میں ٹھاڈ میزائل شکن نظام کی تنصیب روکنے کا مطالبہ کردیا۔اس صورت حال کے بعد شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر ہونے والا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس اختلافات کا شکار ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…