لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اپنے پرانے موقف سے ہٹ رہی ہے، پہلے کہا گیا قطری خط ردی کا ٹکڑا ہے پھر کہا گیا قطری شہزادہ انٹرویو دینے کو تیار نہیں جبکہ ایسا بلکل نہیں ہے ، قطری شہزادہ انٹرویو دینے کو تیار ہے ، جے آئی ٹی نے پہلے تین آپشن دیے تھے کہ قطری شہزادہ جے آئی ٹی میں پیش ہو،
ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروائے یا پھر جے آئی ٹی کے دو ممبر قطر جا کر شہزادے کا انٹرویو کر آئیں مگر اب قطری شہزادے نے جے آئی ٹی ممبران کو قطر میں انٹرویو دینے کی حامی بھری ہے تو جے آئی ٹی ممبران نے حیلے بہانے شروع کر دیے ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں کہ اب کس طرح قطری شہزادے کے انٹرویو سے بچا جائے اگر جے آئی ٹی قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ نہیں کرتی تو جے آئی ٹی کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مریم نواز نے آج اپنا آپ ثابت کیا ہے اس سے مخالفین کے منہ بند ہوگئے ہیں ۔ پارٹی لیڈر شپ ان کو جو بھی کردارادا کرنے کا کہے گی وہ ادا کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی اپنے پرانے موقف سے ہٹ رہی ہے، پہلے کہا گیا قطری خط ردی کا ٹکڑا ہے پھر کہا گیا قطری شہزادہ انٹرویو دینے کو تیار نہیں جبکہ ایسا بلکل نہیں ہے ، قطری شہزادہ انٹرویو دینے کو تیار ہے ، جے آئی ٹی نے پہلے تین آپشن دیے تھے کہ قطری شہزادہ جے آئی ٹی میں پیش ہو، ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروائے یا پھر جے آئی ٹی کے دو ممبر قطر جا کر شہزادے کا انٹرویو کر آئیں مگر اب قطری شہزادے نے جے آئی ٹی ممبران کو قطر میں انٹرویو دینے کی حامی بھری ہے تو جے آئی ٹی ممبران نے حیلے بہانے شروع کر دیے ہیں ۔