پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب اپنے پسندیدہ نام کی نمبرپلیٹ حاصل کریں،نئی سروس کا آغاز ہوگیا

datetime 5  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )سٹریٹجک ریفارمز یونٹ اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اشتراک سے پنجاب میں وی۔پلیٹ پراجیکٹ کے نفاذ کے لئے معاہدے پر دستخط آج ہوں گے۔ ایس آر یو کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے بتایا کہ ایس آر یو اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ آج ایس آئی گلوبل لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ ، سیکرٹری ایکسائز وٹیکسیشن ڈاکٹر احمد بلال، ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن اشرف اکرم گوندل اور ایس آئی گلوبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سلمان صوفی نے بتایا کہ وی۔پلیٹ پراجیکٹ شہریوں کو کسٹمائزڈ نمبرپلیٹ یعنی کسی مخصوص نام کے ساتھ جاری ہونے والی نمبر پلیٹ کا لیگل پراجیکٹ ہے جس کے ذریعے شہری اپنے نام ، فیملی یادیگر شناخت کے ساتھ مخصوص نمبر پلیٹ حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسائز2.0 ویژن کے تحت جاری ہونے والی وی۔نمبرپلیٹ سکیورٹی فیچر سے مزین ہوں گی اور اے این پی آر ریڈایبل ہونے کی وجہ سے انہیں کیمرے سے ٹریس کرنا ممکن ہو گا۔ پہلے مرحلے میں کارپوریٹ وی۔پلیٹ، پرسنالائزڈ وی۔پلیٹ اور دیگر ایشوز سے متعلقہ وی۔پلیٹ جاری کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت شہری قومی ہیروز سے وابستہ وی۔پلیٹس بھی حاصل کر سکیں گے اور انہیں مختلف سائز کی وی۔پلیٹس منتخب کرنے کی چوائس بھی مہیا کی جائے گی۔ سلمان صوفی نے بتایا کہ ایس آئی گلوبل ادارہ کیاسک اور سہولت مرکز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سمارٹ فون ایپلی کیشن بھی لانچ کرے گا جس کے ذریعے شہری نمبر پلیٹ کے اجراء کے مختلف مراحل پر آگاہی حاصل کر سکیں گے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…